quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النور 24:52

وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَخۡشَ ٱللَّهَ وَيَتَّقۡهِ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَآئِزُونَ ﴿٥٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا اور اس سے ڈرے گا تو ایسے لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur kamiyab wahi hain jo Allah aur Rasool ki farma bardari karein aur Allah se darein aur uski nafarmani se bachein
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرتا ہے اور اللہ کا خوف رکھتا ہے اور اس کا تقویٰ اختیار کرتا ہے تو وہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور کامیاب وہی ہیں جو اللہ اور رسول ﷺ کی فرماں برداری کریں اور اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں۔ یہی لوگ کامیاب ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
جو بھی اللہ تعالیٰ کی، اس کے رسول کی فرماں برداری کریں، خوف الٰہی رکھیں اور اس کے عذابوں سے ڈرتے رہیں، وہی نجات پانے والے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی طاعت کرے اور وہ اللہ سے ڈرے اور اس کی مخالفت سے بچے تو یہی لوگ ہیں جو کامیاب ہوں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جو کوئی حکم پر چلے اللہ کے اور اسکے رسول کے اور ڈرتا رہے اللہ سے اور بچکر چلے اس سے سو وہی لوگ ہیں مراد کو پہنچنے والے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور کامیاب وہی ہیں جو اللہ اور رسول کی فرماں برداری کریں اور اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں