سورۃ الفرقان 25:10
تَبَارَكَ ٱلَّذِيٓ إِن شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيۡرٗا مِّن ذَٰلِكَ جَنَّـٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ وَيَجۡعَل لَّكَ قُصُورَۢا ﴿١٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
وہ (خدا) بہت بابرکت ہے جو اگر چاہے تو تمہارے لئے اس سے بہتر (چیزیں) بنا دے (یعنی) باغات جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں۔ نیز تمہارے لئے محل بنادے
Bada ba-barakat hai woh jo agar chahe to inki tajweej-karda cheezon se bhi zyada badh chadh kar tumko de sakta hai, (ek nahin) bahut sarey baagh (gardens) jinke nichey nehrein behti hon, aur baday baday mahal
بڑی ہی بابرکت ہے وہ ہستی جو اگر چاہے تو آپ ﷺ کے لیے ان سے کہیں بہتر چیزیں بنا دے ایسے باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں اور آپ ﷺ کے لیے محلات تعمیر کر دے
بڑا بابرکت ہے وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کردہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے ‘(ایک نہیں) بہت سے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور بڑے بڑے محل
اللہ تعالیٰ تو ایسا بابرکت ہے کہ اگر چاہے تو آپ کو بہت سے ایسے باغات عنایت فرما دے جو ان کے کہے ہوئے باغ سے بہت ہی بہتر ہوں جن کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہوں اور آپ کو بہت سے (پختہ) محل بھی دے دے.
بڑا بابرکت ہے وہ اگر وہ چاہے تو تم کو اس سے بھی بہتر چیز دے دے ایسے باغات جن کے نیچے نہریں جاری ہوں ، اور تم کو بہت سے محل دے دے
بڑی برکت ہے اسکی جو چاہے تو کر دے تیرے واسطے اس سے بہتر باغ کہ نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں اور کر دے تیرے واسطے محل
بڑا بابرکت ہے وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کر دہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے ، (ایک نہیں)بہت سے باغ جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں ، اور بڑے بڑے محل۔