quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الفرقان 25:19

فَقَدۡ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسۡتَطِيعُونَ صَرۡفٗا وَلَا نَصۡرٗاۚ وَمَن يَظۡلِم مِّنكُمۡ نُذِقۡهُ عَذَابٗا كَبِيرٗا ﴿١٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yun jhutla denge woh (tumhare mabood) tumhari un baaton ko jo aaj tum keh rahey ho, phir tum na apni shamat (punishment) taal sakoge na kahin se madad paa sakoge. Aur jo bhi tum mein se zulm karey usey hum sakht azaab ka maza chakhayenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو انہوں نے جھٹلا دیا تمہاری ان باتوں کو تو اب نہ تمہارے بس میں ہے (عذاب کو) لوٹانا اور نہ ہی کوئی مدد اور جو کوئی تم میں سے ظلم کا مرتکب ہوا ہے ہم اسے چکھائیں اب بہت بڑا عذاب
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یوں جھٹلا دیں گے وہ (تمہارے معبود) تمہاری ان باتوں کو جو آج تم کہہ رہے ہو ‘ پھر تم نہ اپنی شامت کر ٹال سکو گے نہ کہیں سے مدد پاسکو گے اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے اسے ہم سخت عذاب کا مزا چکھائیں گے
— Fi Zilal al-Qur'an
تو انہوں نے تو تمہیں تمہاری تمام باتوں میں جھٹلایا، اب نہ تو تم میں عذابوں کے پھیرنے کی طاقت ہے، نہ مدد کرنے کی، تم میں سے جس جس نے ﻇلم کیا ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس انھوں نے تم کو تمھاری باتوں میں جھوٹا ٹھہرادیا اب نہ تم خود ٹال سکتے ہو اور نہ کوئی مدد پاسکتے ہو اور تم میں سے جو شخص ظلم کرے گا ہم اس کو ایک بڑا عذاب چکھائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
سو وہ تو جھٹلا چکے تم کو تمہاری بات میں اب نہ تم لوٹا سکتے ہو اور نہ مدد کر سکتے ہو اور جو کوئی تم میں گنہگار ہے اس کو ہم چکھائیں گے بڑ اعذاب
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یُوں جھُٹلا دیں گے وہ (تمہارے معبُود)تمہاری اُن باتوں کو جو آج تم کہہ رہے ہو ، پھر تم نہ اپنی شامت کو ٹال سکو گے نہ کہیں سے مدد پا سکو گے اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے اُسے ہم سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں