سورۃ الفرقان 25:37
وَقَوۡمَ نُوحٖ لَّمَّا كَذَّبُواْ ٱلرُّسُلَ أَغۡرَقۡنَٰهُمۡ وَجَعَلۡنَٰهُمۡ لِلنَّاسِ ءَايَةٗۖ وَأَعۡتَدۡنَا لِلظَّـٰلِمِينَ عَذَابًا أَلِيمٗا ﴿٣٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا۔ اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
Yahi haal qaum e Nooh ka hua jab unhon ne Rasoolon ki takzeeb ki, humne unko garq (drown/duba) kardiya aur duniya bhar ke logon ke liye ek nishaan e ibrat bana diya, aur in zaalimon ke liye ek dardnaak azaab humne muhaiyya kar rakkha hai
اور قوم نوح ؑ کو بھی ہم نے غرق کردیا جب انہوں نے رسولوں ؑ کی تکذیب کی اور انہیں ہم نے نوع انسانی کے لیے ایک نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب بھی تیار کر رکھا ہے
یہی حال قوم نوح کا ہوا۔ جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب کی۔ ہم نے ان کو غرق کردیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشان عبرت بنا دیا اور ان ظالموں کے لیے ایک درد ناک عذاب ہم نے مہیا کررکھا ہے
اور قوم نوح نے بھی جب رسولوں کو جھوٹا کہا تو ہم نے انہیں غرق کردیا اور لوگوں کے لیے انہیں نشان عبرت بنا دیا۔ اور ہم نے ﻇالموں کے لیے دردناک عذاب مہیا کر رکھا ہے.
اور نوح کی قوم کو بھی ہم نے غرق کردیا جب کہ انھوں نے رسولوں کو جھٹلایا اور ہم نے ان کو لوگوں کے ليے ایک نشانی بنادیا اور ہم نے ظالموں کے ليے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے
اور نوح کی قوم کو جب انہوں نے جھٹلایا پیغام لانے والوں کو ہم نے انکو ڈبا دیا اور کیا ان کو لوگوں کے حق میں نشانی اور تیار کر رکھا ہے ہم نے گنہگاروں کے واسطے عذاب دردناک
یہی حال قومِ نوح ؑ کا ہوا جب انہوں نے رسُولوں کی تکذیب کی۔ ہم نے اُن کو غرق کر دیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشانِ عبرت بنا دیا اور ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب ہم نے مہیّا کر رکھا ہے