سورۃ الفرقان 25:45
أَلَمۡ تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيۡفَ مَدَّ ٱلظِّلَّ وَلَوۡ شَآءَ لَجَعَلَهُۥ سَاكِنٗا ثُمَّ جَعَلۡنَا ٱلشَّمۡسَ عَلَيۡهِ دَلِيلٗا ﴿٤٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
بلکہ تم نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا کہ وہ سائے کو کس طرح دراز کر (کے پھیلا) دیتا ہے۔ اور اگر وہ چاہتا تو اس کو (بےحرکت) ٹھیرا رکھتا پھر سورج کو اس کا رہنما بنا دیتا ہے
Tumne dekha nahin ke tumhara Rubb kis tarah saaya phayla deta hai? Agar woh chahta to usey daimi (constant) bana deta. Humne Suraj ko uspar daleel (sun its pilot) banaya
کیا تم نے دیکھا نہیں اپنے رب (کی قدرت) کی طرف کہ وہ کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے اور اگر وہ چاہتا تو اس کو مستقل ٹھہرائے رکھتا پھر ہم نے سورج کو اس پر راہنما بنایا
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارا رب کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے ؟ اگر وہ چاہتا تو اسے دائمی سایہ بنا دیتا ۔ ہم نے سورج کو اس پر دلیل بنایا
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے سائے کو کس طرح پھیلا دیا ہے؟ اگر چاہتا تو اسے ٹھہرا ہوا ہی کر دیتا۔ پھر ہم نے آفتاب کو اس پر دلیل بنایا.
کیا تم نے اپنے رب کی طرف نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح سائے کو پھیلادیتا ہے اور اگر وہ چاہتا تو وہ اس کو ٹھہرا دیتا پھر ہم نے سورج کو اس پر دلیل بنایا
تو نے نہیں دیکھا اپنے رب کی طرف کیسے دراز کیا سایہ کو اگر چاہتا تو اس کو ٹھہرا رکھتا پھر ہم نے مقرر کیا سورج کو اس کا راہ بتانے والا
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارا ربّ کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے؟ اگر وہ چاہتا تو اسے دائمی سایہ بنا دیتا۔ ہم نے سُورج کو اُس پر دلیل بنایا