quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الفرقان 25:53

۞وَهُوَ ٱلَّذِي مَرَجَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ هَٰذَا عَذۡبٞ فُرَاتٞ وَهَٰذَا مِلۡحٌ أُجَاجٞ وَجَعَلَ بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٗا وَحِجۡرٗا مَّحۡجُورٗا ﴿٥٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ایک کا پانی شیریں ہے پیاس بجھانے والا اور دوسرے کا کھاری چھاتی جلانے والا۔ اور دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur wahi hai jisne do samandaron ko mila rakkha hai, ek lazeez o shereen(sweet) , dusra talkh o shur (bitter and saltish), aur dono ke darmiyan ek purda hayal hai, ek rukawat hai(insurmountable barrier) jo unhein gud-mud honay se roakey huey hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہی ہے (اللہ) جس نے دو دریا چلا دیے یہ میٹھا ہے نہایت خوش ذائقہ اور یہ کھاری ہے نہایت کڑوا اور ان دونوں کے درمیان اس نے ایک پردہ اور مضبوط آڑ بنا رکھی ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” اور وہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے۔ ایک لذیذ و شیریں ، دوسرا تلخ و شور اور دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے۔ ایک رکاوٹ ہے جو انہیں گڈ مڈ سے روکے ہوئے ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
اور وہی ہے جس نے دو سمندر آپس میں ملا رکھے ہیں، یہ ہے میٹھا اور مزیدار اور یہ ہے کھاری کڑوا، اور ان دونوں کے درمیان ایک حجاب اور مضبوط اوٹ کردی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور وہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملایا یہ میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اور یہ کھاری ہے کڑوا اور اس نے ان کے درمیان ایک پردہ رکھ دیا اور ایک مضبوط آڑ
— Maulana Wahiduddin Khan
اور وہی ہے جس نے ملے ہوئے چلائے دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اور یہ کھاری ہے کڑوا اور رکھا ان دونوں کے بیچ پردا اور آڑ روکی ہوئی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور وہی ہے جس نے دوسمندروں کو ملا رکھا ہے۔ ایک لذیذ و شیریں، دُوسرا تلخ و شور۔ اور دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے۔ ایک رکاوٹ ہے جو انہیں گڈ مڈ ہونے سے روکے ہوئے ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں