سورۃ الفرقان 25:6
قُلۡ أَنزَلَهُ ٱلَّذِي يَعۡلَمُ ٱلسِّرَّ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ إِنَّهُۥ كَانَ غَفُورٗا رَّحِيمٗا ﴿٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کہہ دو کہ اُس نے اُس کو اُتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے۔ بےشک وہ بخشنے والا مہربان ہے
(Aey Muhammad) Insey kaho ke “isey nazil kiya hai usne jo zameen aur aasmano ka bhed (secrets) jaanta hai”. Haqeeqat yeh hai ke woh bada gafoor ur raheem(Forgiving and Merciful) hai
آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ اس کو اس نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی ہوئی چیز کو جانتا ہے یقیناً وہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے
اے نبی ﷺ ان سے کہو کہ اسے نازل کیا ہے ‘ اس نے جو زمین اور آسمانوں کا بھید جانتا ہے “۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا غفورو رحیم ہے
کہہ دیجیئے کہ اسے تو اس اللہ نے اتارا ہے جو آسمان وزمین کی تمام پوشیده باتوں کو جانتا ہے۔ بےشک وه بڑا ہی بخشنے واﻻ مہربان ہے.
کہو کہ اس کو اس نے اتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کے بھید کو جانتا ہے بے شک وہ بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے
تو کہہ اسکو اتارا ہے اس نے جو جانتا ہے چھپے ہوئے بھید آسمانوں اور زمین میں بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے
اے محمدؐ ، ان سے کہو کہ”اِسے نازل کیا ہے اُس نے جو زمین اور آسمانوں کا بھید جانتا ہے۔ “ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا غفور و رحیم ہے۔