quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الفرقان 25:60

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱسۡجُدُواْۤ لِلرَّحۡمَٰنِ قَالُواْ وَمَا ٱلرَّحۡمَٰنُ أَنَسۡجُدُ لِمَا تَأۡمُرُنَا وَزَادَهُمۡ نُفُورٗا۩ ﴿٦٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جب ان (کفار) سے کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کیا؟ کیا جس کے لئے تم ہم سے کہتے ہو ہم اس کے آگے سجدہ کریں اور اس سے بدکتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
In logon se jab kaha jata hai ke is Rehman ko sajda karo to kehte hain “Rehman kya hota hai? Kya bas jisey tu kehde usi ko hum sajda karte phirein?” yeh dawat inki nafrat mein ulta aur izafa kardeti hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جب ان سے کہا جاتا ہے سجدہ کرو رحمن کو تو وہ کہتے ہیں کہ رحمن کون ہے کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کے لیے تم ہمیں حکم دے رہے ہو اور اس نے بڑھا دیا انہیں نفرت میں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” ان لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ اس رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں ” رحمٰن کیا ہوتا ہے ؟ کیا بس جسے تو کہہ دے اسی کو ہم سجدہ کرتے پھریں ؟ “ یہ دعوت ان کی نفرت میں آنا اور اضافہ کردیتی ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
ان سے جب بھی کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجده کرو تو جواب دیتے ہیں رحمٰن ہے کیا؟ کیا ہم اسے سجده کریں جس کا تو ہمیں حکم دے رہا ہے اور اس (تبلیﻎ) نےان کی نفرت میں مزید اضافہ کردیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تووہ کہتے ہیں کہ رحمٰن کیا ہے کیا ہم اس کو سجدہ کریں جس کو تو ہم سے کہے اور ان کا بدکنا اور بڑھ جاتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جب کہیے ان سے سجدہ کرو رحمٰن کو کہیں رحمٰن کیا ہے کیا سجدہ کرنے لگیں ہم جسکو تو فرمائے اور بڑھ جاتا ہے ان کا بدکنا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ اس رحمٰن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں”رحمٰن کیا ہوتا ہے؟ کیا بس جسے تُو کہہ دے اسی کو سجدہ کرتے پھریں؟ “ یہ دعوت ان کی نفرت میں اُلٹا اور اضافہ کر دیتی ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں