سورۃ الفرقان 25:75
أُوْلَـٰٓئِكَ يُجۡزَوۡنَ ٱلۡغُرۡفَةَ بِمَا صَبَرُواْ وَيُلَقَّوۡنَ فِيهَا تَحِيَّةٗ وَسَلَٰمًا ﴿٧٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے
Yeh hain woh log jo apne sabr ka phal manzil-e-buland ki shakal mein payenge, aadaab o tasleemaat se unka istaqbaal hoga
یہ وہ لوگ ہیں جن کو ان کے صبر کی جزا میں بالاخانے ملیں گے اور ان میں ان کا استقبال کیا جائے گا دعاؤں اور سلام کے ساتھ
” یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے صبر کا پھل منزل بلند کی شکل میں پائیں گے۔ آداب و تسلیمات سے ان کا استقبال ہوگا۔
یہی وه لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بلند و باﻻخانے دیئے جائیں گے جہاں انہیں دعا سلام پہنچایا جائے گا.
یہ لوگ ہیں کہ ان کو بالا خانے ملیں گے اس ليے کہ انھوں نے صبر کیا اور ان میں ان کا استقبال دعا اور سلام کے ساتھ ہوگا
ان کو بدلہ ملے گا کوٹھوں کی جھروکے اس لئے کہ وہ ثابت قدم رہے اور لینے آئیں گے ان کو وہاں دعا و سلام کہتے ہوئے
یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے صبر کا پھل منزلِ بلند کی شکل میں پائیں گے۔ آداب و تسلیمات سے اُن کا استقبال ہو گا