سورۃ الشعراء 26:5
وَمَا يَأۡتِيهِم مِّن ذِكۡرٖ مِّنَ ٱلرَّحۡمَٰنِ مُحۡدَثٍ إِلَّا كَانُواْ عَنۡهُ مُعۡرِضِينَ ﴿٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ان کے پاس (خدائے) رحمٰن کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
In logon ke paas rehman ki taraf se jo nayi naseehat bhi aati hai yeh ussey mooh moad letey hain
اور ان کے پاس رحمن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ لوگ اس سے اعراض کرنے والے ہی ہوتے ہیں
” جن لوگوں کے پاس رحمٰن کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے ، یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ “
اور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے.
ان کے پاس رحمان کی طرف سے کوئی بھی نئی نصیحت ایسی نہیں آتی جس سے وہ بے رخی نہ کرتے ہوں
اور نہیں پہنچتی ان کے پاس کوئی نصیحت رحمٰن سے نئی جس سے منہ نہیں موڑتے
اِن لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں