سورۃ النمل 27:20
وَتَفَقَّدَ ٱلطَّيۡرَ فَقَالَ مَالِيَ لَآ أَرَى ٱلۡهُدۡهُدَ أَمۡ كَانَ مِنَ ٱلۡغَآئِبِينَ ﴿٢٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
انہوں نے جانوروں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے کیا سبب ہے کہ ہُدہُد نظر نہیں آتا۔ کیا کہیں غائب ہوگیا ہے؟
(Ek aur mauqe par) Sulaiman ne parindon ka jaiza liya aur kaha “ kya baat hai ke main falaan hud-hud (hoopoe bird) ko nahin dekh raha hoon. Kya woh kahin gayab ho gaya hai
اور اس نے پرندوں کے لشکر کا معائنہ کیا تو کہا کہ کیا بات ہے مجھے ُ ہد ہد نظر نہیں آ رہا ؟ کیا وہ غیر حاضر ہے
”(ایک اور موقعہ پر) سلیمان السلام نے پرندوں کا جائزہ لیا اور کہا ” کیا بات ہے کہ میں فلاں ہد ہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں ؟ کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے ؟
آپ نے پرندوں کی دیکھ بھال کی اور فرمانے لگے یہ کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھتا؟ کیا واقعی وه غیر حاضر ہے؟
اور سلیمان نے پرندوں کا جائزہ لیا تو کہا، کیا بات ہے کہ میں ہدہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے
اور خبر لی اڑتے جانوروں کی تو کہا کیا ہے جو میں نہیں دیکھتا ہد ہد کو یا ہے وہ غائب
(ایک اور موقع پر)سلیمانؑ نے پرندوں کا جائزہ لیا اور کہا”کیا بات ہے کہ میں فلاں ہُد ہُد کو نہیں دیکھ رہا ہوں۔ کیا وہ کہیں غائب ہو گیا ہے؟