quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:24

وَجَدتُّهَا وَقَوۡمَهَا يَسۡجُدُونَ لِلشَّمۡسِ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ أَعۡمَٰلَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّبِيلِ فَهُمۡ لَا يَهۡتَدُونَ ﴿٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال انہیں آراستہ کر دکھائے ہیں اور ان کو رستے سے روک رکھا ہے پس وہ رستے پر نہیں آئے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Maine dekha hai ke woh aur uski qaum Allah ke bajaye Suraj ke aagey sajda karti hai” Shaytaan ne unke aamaal unke liye khushnuma bana diye aur unhein shahraah se rok diya, is waja se woh yeh seedha raasta nahin paatey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور میں نے دیکھا اس کو اور اس کی قوم کو کہ وہ سجدہ کرتے ہیں سورج کو اللہ کو چھوڑ کر اور شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال کوّ مزین کردیا ہے اور انہیں روک دیا ہے سیدھے راستے سے تو اب وہ راستہ نہیں پا رہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کی بجائے سورج کے آگے سجدہ کرتی ہے۔ “ شیطان نے ان کے اعمال ان کے لئے خوشنما بنا دیئے اور انہیں شاہراہ سے روک دیا ، اس وجہ سے وہ یہ سیدھا راستہ نہیں پاتے
— Fi Zilal al-Qur'an
میں نے اسے اور اس کی قوم کو، اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر سورج کو سجده کرتے ہوئے پایا، شیطان نے ان کے کام انہیں بھلے کرکے دکھلا کر صحیح راه سے روک دیا ہے۔ پس وه ہدایت پر نہیں آتے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
میں نے اس کو اور اس کی قوم کو پایا کہ وہ سورج کو سجدہ کرتے ہیں اللہ کے سوا اور شیطان نے ان کے اعمال ان کے ليے خوش نما بنادئے، پھر ان کو راستے سے روک دیا، پس وہ راہ نہیں پاتے
— Maulana Wahiduddin Khan
میں نے پایا کہ وہ اور اسکی قوم سجدہ کرتے ہیں سورج کو اللہ کے سوائے اور بھلے دکھلا رکھے ہیں ان کو شیطان نے انکے کام پھر روک دیا ہے انکو رستہ سے سو وہ راہ نہیں پاتے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کے بجائے سُورج کے آگے سجدہ کرتی ہے“۔۔۔۔ شیطان نے ان کے اعمال ان کے لیے خوشنما بنا دیے اور انہیں شاہراہ سے روک دیا، اس وجہ سے وہ یہ سیدھا راستہ نہیں پاتے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں