quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:4

إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمۡ أَعۡمَٰلَهُمۡ فَهُمۡ يَعۡمَهُونَ ﴿٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال ان کے لئے آرستہ کردیئے ہیں تو وہ سرگرداں ہو رہے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Haqeeqat yeh hai ke jo log aakhirat ko nahin maante unke liye humne unke kartooton ko khushnuma bana diya hai, isliye woh bhatakte phir rahey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقیناً وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے لیے ان کے اعمال کو مزین کردیا ہے پس وہ بھٹکتے پھر رہے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے لئے ہم نے ان کے کرتوتوں کو خوشنما بنا دیا ہے ، اس لئے وہ بھٹکتے پھرتے ہیں۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
جو لوگ قیامت پر ایمان نہیں ﻻتے ہم نے انہیں ان کے کرتوت زینت دار کر دکھائے ہیں، پس وه بھٹکتے پھرتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے کاموں کو ہم نے ان کے ليے خوش نما بنادیا ہے، پس وہ بھٹک رہے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ نہیں مانتے آخرت کو اچھے دکھلائے ہم نے ان کی نظروں میں انکے کام سو وہ بہکے پھرتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے لیے ہم نے اُن کے کرتُوتوں کو خوشنما بنا دیا ہے، اس لیے وہ بھٹکتے پھرتے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں