quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:41

قَالَ نَكِّرُواْ لَهَا عَرۡشَهَا نَنظُرۡ أَتَهۡتَدِيٓ أَمۡ تَكُونُ مِنَ ٱلَّذِينَ لَا يَهۡتَدُونَ ﴿٤١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

سلیمان نے کہا کہ ملکہ کے (امتحان عقل کے) لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو۔ دیکھیں کہ وہ سوجھ رکھتی ہے یا ان لوگوں میں ہے جو سوجھ نہیں رکھتے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Sulaiman ne kaha “anjaan tareeqe se uska takht uske saamne rakh do, dekhein woh saheeh baat tak pahunchti hai ya un logon mein se hai jo raah e raast nahin paatey.”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
سلیمان ؑ نے کہا کہ اس کے لیے اس کے تخت کی ہیئت ذرا بدل دو ہم دیکھیں کہ وہ پہچان پاتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہوتی ہے جو نہیں پہچان پاتے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
سلیمان نے کہا ” انجان طریقے سے اس کا تخت اس کے سامنے رکھ دو ، دیکھیں وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہے جو راست نہیں پاتے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
حکم دیا کہ اس کے تخت میں کچھ پھیر بدل کر دو تاکہ معلوم ہو جائے کہ یہ راه پالیتی ہے یا ان میں سے ہوتی ہے جو راه نہیں پاتے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
سلیمان نے کہا کہ اس کے تخت کا روپ بدل دو، دیکھیں وہ سمجھ پاتی ہے یاوہ ان لوگوں میں سے ہوجاتی ہے جن کو سمجھ نہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
کہا روپ بدل دکھلاؤ اس عورت کے آگے اسکے تخت کا سمجھ پاتی ہے یا ان لوگوں میں ہوتی ہے جن کو سمجھ نہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
سلیمانؑ نے کہا”انجان طریقے سے اس کا تخت اس کے سامنے رکھ دو، دیکھیں وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا اُن لوگوں میں سے ہے جو راہِ راست نہیں پاتے۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں