quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:42

فَلَمَّا جَآءَتۡ قِيلَ أَهَٰكَذَا عَرۡشُكِۖ قَالَتۡ كَأَنَّهُۥ هُوَۚ وَأُوتِينَا ٱلۡعِلۡمَ مِن قَبۡلِهَا وَكُنَّا مُسۡلِمِينَ ﴿٤٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جب وہ آ پہنچی تو پوچھا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی اسی طرح کا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے اور ہم کو اس سے پہلے ہی (سلیمان کی عظمت شان) کا علم ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Malika jab haazir hui to ussey kaha gaya, kya tera takht (throne) aisa hi hai? Woh kehne lagi “yeh to goya wahi hai , hum to pehle hi jaan gaye thay aur humne sar-e-itaat jhuka diya tha (ya hum muslim ho chuke thay)”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر جب وہ آئی تو (اس سے) کہا گیا کہ کیا اسی طرح کا ہے آپ کا تخت ؟ اس نے کہا یہ تو گویا وہی ہے اور ہمیں اس سے پہلے ہی علم حاصل ہوچکا ہے اور ہم اسلام لا چکے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” ملکہ جب حاضر ہوئی تو اس سے کہا گیا کہ تیرا تخت ایسا ہی ہے ؟ وہ کہنے لگی ” یہ تو گویا وہی ہے۔ “” ہم تو پہلے ہی جان گئے تھے اور ہم نے سر اطاعت جھکا دیا تھا۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر جب وه آگئی تو اس سے کہا (دریافت کیا) گیا کہ ایسا ہی تیرا (بھی) تخت ہے؟ اس نے جواب دیا کہ یہ گویا وہی ہے، ہمیں اس سے پہلے ہی علم دیا گیا تھا اور ہم مسلمان تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس جب وہ آئی تو کہا گیا کیا تمھارا تخت ایسا ہی ہے اس نے کہا، گویا کہ یہ وہی ہے اور ہم کو اس سے پہلے معلوم ہوچکا تھا اور ہم فرماں برداروں میں تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر جب وہ آ پہنچی کسی نے کہا کیا ایسا ہے تیرا تخت بولی گویا یہ وہی ہے اور ہم کو معلوم ہو چکا پہلے سے اور ہم ہو چکے حکم بردار
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ملکہ جب حاضر ہوئی تو اس سے کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے؟ وہ کہنے لگی”یہ تو گویا وہی ہے۔ ہم تو پہلے ہی جان گئے تھے اور ہم نے سرِ اطاعت جُھکا دیا تھا۔ (یا ہم مسلم ہو چکے تھے)۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں