quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النمل 27:44

قِيلَ لَهَا ٱدۡخُلِي ٱلصَّرۡحَۖ فَلَمَّا رَأَتۡهُ حَسِبَتۡهُ لُجَّةٗ وَكَشَفَتۡ عَن سَاقَيۡهَاۚ قَالَ إِنَّهُۥ صَرۡحٞ مُّمَرَّدٞ مِّن قَوَارِيرَۗ قَالَتۡ رَبِّ إِنِّي ظَلَمۡتُ نَفۡسِي وَأَسۡلَمۡتُ مَعَ سُلَيۡمَٰنَ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٤٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(پھر) اس سے کہا گیا کہ محل میں چلیے، جب اس نے اس (کے فرش) کو دیکھا تو اسے پانی کا حوض سمجھا اور (کپڑا اٹھا کر) اپنی پنڈلیاں کھول دیں۔ سلیمان نے کہا یہ ایسا محل ہے جس میں (نیچے بھی) شیشے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ بول اٹھی کہ پروردگار میں اپنے آپ پر ظلم کرتی رہی تھی اور (اب) میں سلیمان کے ہاتھ پر خدائے رب العالمین پر ایمان لاتی ہوں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ussey kaha gaya ke mahal mein daakhil ho, usne jo dekha to samjhi ke pani ka hauz hai aur utarne ke liye usne apne painchey utha liye (tucked up her skirt) , Sulaiman ne kaha yeh sheeshey (glass) ka chikna farsh hai ispar woh pukar utthi “Aey mere Rubb, (aaj tak) main apne nafs par bada zulm karti rahi, aur ab maine Sulaiman ke saath Allah Rabbul aalameen ki itaat qabool karli”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اس سے کہا گیا کہ اب محل میں داخل ہو جاؤتو جب اس نے اس (کے فرش) کو دیکھا تو اسے گہرا پانی سمجھا اور اپنی دونوں پنڈلیاں کھول دیں سلیمان ؑ نے کہا : یہ تو ایسا محل ہے جو مرصعّ ہے شیشوں سے اس نے کہا : اے میرے پروردگار ! یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اب میں نے سلیمان ؑ کے ساتھ اللہ کی اطاعت اختیار کی ہی جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اپنے پائنچے اٹھا لیے۔ سلیمان نے کہا ” یہ شیشے کا چکنا فرش ہے۔ “ اس پر وہ پکار اٹھی ” اے میرے رب (آج تک) میں اپنے نفس پر بڑا ظلم کرتی رہی ، اور اب میں نے سلیمان کے ساتھ اللہ رب العالمین کی اطاعت قبول کرلی۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
اس سے کہا گیا کہ محل میں چلی چلو، جسے دیکھ کر یہ سمجھ کر کہ یہ حوض ہے اس نے اپنی پنڈلیاں کھول دیں، فرمایا یہ توشیشے سے منڈھی ہوئی عمارت ہے، کہنے لگی میرے پروردگار! میں نے اپنے آپ پر ﻇلم کیا۔ اب میں سلیمان کے ساتھ اللہ رب العالمین کی مطیع اور فرمانبردار بنتی ہوں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اس سے کہا گیا کہ محل میں داخل ہو پس جب اس نے اس کو دیکھا تو اس کو خیال کیا کہ وہ گہرا پانی ہے اور اپنی دونوں پنڈلیاں کھول دیں سلیمان نے کہا، یہ تو ایک محل ہے جو شیشوں سے بنایا گیا ہے اس نے کہا کہ اے میرے رب، میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور میں سلیمان کے ساتھ ہوکر اللہ رب العالمین پر ایمان لائی
— Maulana Wahiduddin Khan
کسی نے کہا اس عورت کو اندر چل محل میں پھر جب دیکھا اسکو خیال کیا کہ وہ پانی ہے گہرا اور کھولیں اپنی پنڈلیاں کہا یہ تو ایک محل ہے جڑے ہوئے ہیں اس میں شیشے بولی اے رب میں نے برا کیا ہے اپنی جان کا اور میں حکم بردار ہوئی ساتھ سلیمان کے اللہ کے آگے جو رب ہے سارے جہان کا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اس سے کہا گیا کہ محل میں داخل ہو۔ اس نے جو دیکھا تو سمجھی کہ پانی کا حوض ہے اور اُترنے کےلیے اس نےاپنے پائینچے اُٹھا لیے۔ سلیمانؑ نے کہا یہ شیشے کا چکنا فرش ہے۔ اس پروہ پکار اُٹھی”اے میرے ربّ (آج تک)میں اپنے نفس پر بڑا ظلم کرتی رہی، اور اب میں نے سلیمانؑ کے ساتھ اللہ ربّ العالمین کی اطاعت قبول کر لی۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں