quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القصص 28:14

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُۥ وَٱسۡتَوَىٰٓ ءَاتَيۡنَٰهُ حُكۡمٗا وَعِلۡمٗاۚ وَكَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴿١٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جب موسٰی جوانی کو پہنچے اور بھرپور (جوان) ہو گئے تو ہم نے اُن کو حکمت اور علم عنایت کیا۔ اور ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir jab Moosa apni poori jawani ko pahunch gaya aur uska nasho-numa mukammal ho gaya to humne usey hukum aur ilm ata kiya. Hum neik logon ko aisi hi jazaa detey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جب موسیٰ اپنی جوانی کو پہنچ گیا اور ہر لحاظ سے تواناہو گیا تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا فرمایا اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جب موسیٰ اپنی پوری جوانی کو پہنچ گیا اور اس کی نشوونما مکمل ہوگئی تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا کیا ، ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی جوانی کو پہنچ گئے اور پورے توانا ہوگئے ہم نے انہیں حکمت وعلم عطا فرمایا، نیکی کرنے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جب موسیٰ اپنی جوانی کو پہنچا اور پورا ہوگیا تو ہم نے اس کو حکمت اور علم عطا کیا اور ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکی کرنے والوں کو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جب پہنچ گیا اپنے زور پر اور سنھبل گیا دی ہم نے اس کو حکمت اور سمجھ اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکی والوں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جب موسیٰؑ اپنی پوری جوانی کو پہنچ گیا اور اُس کا نشوونما مکمل ہوگیا تو ہم نے اُسے حکم اور علم عطا کیا، ہم نے نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں