سورۃ القصص 28:17
قَالَ رَبِّ بِمَآ أَنۡعَمۡتَ عَلَيَّ فَلَنۡ أَكُونَ ظَهِيرٗا لِّلۡمُجۡرِمِينَ ﴿١٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کہنے لگے کہ اے پروردگار تو نے جو مجھ پر مہربانی فرمائی ہے میں (آئندہ) کبھی گنہگاروں کا مددگار نہ بنوں
Mossa ne ahad kiya ke “Aey mere Rubb, yeh ehsan jo tu nay mujhpar kiya hai iske baad ab main kabhi mujrimon ka madadgaar na banunga”
اس نے کہا : پروردگار ! بسبب اس احسان کے جو تو نے مجھ پر کیا ہے (میں عہد کرتا ہوں کہ) اب میں کبھی مددگار نہیں بنوں گا مجرموں کا
وہ غفور و رحیم ہے۔ موسیٰ نے عہد کیا کہ ” اے میرے رب ، یہ احسان جو تو نے مجھ پر کیا ہے ، اسکے بعد اب میں کبھی مجرموں کا مددگار نہ بنوں گا
کہنے لگے اے میرے رب! جیسے تو نے مجھ پر یہ کرم فرمایا میں بھی اب ہرگز کسی گنہگار کا مددگار نہ بنوں گا.
اس نے کہا کہ اے میرے رب، جیسا تو نے میرے اوپر فضل کیا تو میں کبھی مجرموں کا مدد گار نہیں بنوں گا
بولا اے رب جیسا تو نے فضل کر دیا مجھ پر پھر میں کبھی نہ ہوں گا مددگار گنہگاروں کا
موسیٰؑ نے عہد کیا کہ ”اے میرے ربّ، یہ احسان جو تُو نے مجھ پر کیا ہے اِس کے بعد اب میں کبھی مجرموں کا مددگار نہ بنوں گا۔“