سورۃ القصص 28:24
فَسَقَىٰ لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّىٰٓ إِلَى ٱلظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَآ أَنزَلۡتَ إِلَيَّ مِنۡ خَيۡرٖ فَقِيرٞ ﴿٢٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو موسٰی نے اُن کے لئے (بکریوں کو) پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے۔ اور کہنے لگے کہ پروردگار میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی نعمت نازل فرمائے
Yeh sunkar Moosa ne unke jaanwaron ko pani pila diya, phir ek saaye ki jagah jaa baitha aur bola “parwardigar, jo khair bhi tu mujhpar nazil karde main uska mohtaj hoon.”
تو موسیٰ ؑ نے ان دونوں کے لیے پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف پھر آیا تو اس نے دعا کی : پروردگار ! جو خیر بھی تو میری جھولی میں ڈال دے میں اس کا محتاج ہوں
یہ سن کر موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا ، پھر ایک سائے کی جگہ جابیٹھے اور بولے ” پروردگار جو خیر بھی تو مجھ پر نازل کر دے میں اس کا محتاج ہوں
پس آپ نے خود ان جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف ہٹ آئے اور کہنے لگے اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں.
تو اس نے ان کے جانوروں کو پانی پلایا پھر سائے کی طرف ہٹ گیا پھر کہا کہ اے میرے رب، تو جو چیز میری طرف خير ميں سے اتارے، میں اس کا محتاج ہوں
پھر اس نے پانی پلا دیا انکے جانوروں کو پھر ہٹ کر آیا چھاؤں کی طرف بولا اے رب تو جو چیز اتارے میری طرف اچھی میں اس کا محتاج ہوں
یہ سن کو موسیٰؑ نے ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا، پھر ایک سائے کی جگہ جا بیٹھا اور بولا "پروردگار، جو خیر بھی تو مجھ پر نازل کر دے میں اس کا محتاج ہوں"