سورۃ القصص 28:35
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجۡعَلُ لَكُمَا سُلۡطَٰنٗا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيۡكُمَا بِـَٔايَٰتِنَآۚ أَنتُمَا وَمَنِ ٱتَّبَعَكُمَا ٱلۡغَٰلِبُونَ ﴿٣٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(خدا نے) فرمایا ہم تمہارے بھائی سے تمہارے بازو مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے تو ہماری نشانیوں کے سبب وہ تم تک پہنچ نہ سکیں گے (اور) تم اور جنہوں نے تمہاری پیروی کی غالب رہو گے
Farmaya “hum tere bhai ke zariye se tera haath mazboot karenge aur tum dono ko aisi sitwat(authority) bakshenge ke woh tumhara kuch na bigaad sakenge.Hamari nishaniyon ke zoar se galaba (triumph) tumhare aur tumhare pairawon ka hi hoga”
اللہ نے فرمایا : ہم تمہارے بازو کو مضبوط کریں گے تمہارے بھائی کے ذریعے سے اور ہم تم دونوں کے لیے ایسا رعب پیدا کردیں گے کہ وہ تمہیں ہاتھ نہیں لگا سکیں گے ہماری نشانیوں کی بدولت تم دونوں اور تمہارے پیروکار سب غالب رہیں گے
فرمایا ” ہم تیرے بھائی کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو ایسی سعادت بخشیں گے کہ وہ تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔ ہماری نشانیوں کے زور سے غلبہ تمہارا اور تمہارے پیروؤں کا ہی ہوگا
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم تیرے بھائی کے ساتھ تیرا بازو مضبوط کردیں گے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے فرعونی تم تک پہنچ ہی نہ سکیں گے، بسبب ہماری نشانیوں کے، تم دونوں اور تمہاری تابعداری کرنے والے ہی غالب رہیں گے.
فرمایا کہ ہم تمھارے بھائی کے ذریعہ تمھارے بازو کو مضبوط کردیں گے اور ہم تم دونوں کو غلبہ دیں گے تو وہ تم لوگوں تک نہ پہنچ سکیں گے ہماری نشانیوں کے ساتھ، تم دونوں اور تمھاری پیروی کرنے والے ہی غالب رہیں گے
فرمایا ہم مضبوط کر دیں گے تیرے بازو کو تیرے بھائی سے اور دیں گے تم کو غلبہ پھر وہ نہ پہنچ سکیں گے تم تک ہماری نشانیوں سے تم اور جو تمہارے ساتھ ہو غالب رہو گے
فرمایا”ہم تیرے بھائی کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو ایسی سطوت بخشیں گے کہ وہ تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔ ہماری نشانیوں کے زور سے غلبہ تمہارا اور تمہارے پیرووں کا ہی ہوگا۔“