quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القصص 28:43

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ مِنۢ بَعۡدِ مَآ أَهۡلَكۡنَا ٱلۡقُرُونَ ٱلۡأُولَىٰ بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٗ لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ ﴿٤٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے پہلی اُمتوں کے ہلاک کرنے کے بعد موسٰی کو کتاب دی جو لوگوں کے لئے بصیرت اور ہدایت اور رحمت ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Pichli nasalon ko halaak karne ke baad humne Moosa ko kitaab ata ki, logon ke liye baseeraton ka samaan(means of enlightenment) bana kar, hidayat aur rehmat bana kar, taa-ke shayad log sabaq haasil karein
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے موسیٰ ؑ کو کتاب عطا فرمائی اس کے بعد کہ ہم نے پہلی جماعتوں کو ہلاک کردیا تھا (یہ کتاب) لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے تھی اور ہدایت اور رحمت تھی تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پچھلی نسلوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی ، لوگوں کے لیے بصیرتوں کا سامان بنا کر ، ہدایت اور رحمت بنا کر ، تاکہ شاید لوگ سبق حاصل کریں
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ان اگلے زمانہ والوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ایسی کتاب عنایت فرمائی جو لوگوں کے لیے دلیل اور ہدایت ورحمت ہوکر آئی تھی تاکہ وه نصیحت حاصل کرلیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے اگلی امتوں کو ہلاک کرنے کے بعد موسیٰ کو کتاب دی لوگوں کے ليے بصیرت کا سامان، اور ہدایت اور رحمت تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور دی ہم نے موسٰیؑ کو کتاب بعد ا سکے کہ ہم غارت کر چکے پہلی جماعتوں کو سمجھانے والی لوگوں کو اور راہ بتانے والی اور رحمت تاکہ وہ یاد رکھیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پچھلی نسلوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰؑ کو کتاب عطا کی، لوگوں کے لیے بصیرتوں کا سامان بنا کر ، ہدایت اور رحمت بنا کر، تاکہ شاید لوگ سبق حاصل کریں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں