quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القصص 28:54

أُوْلَـٰٓئِكَ يُؤۡتَوۡنَ أَجۡرَهُم مَّرَّتَيۡنِ بِمَا صَبَرُواْ وَيَدۡرَءُونَ بِٱلۡحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ يُنفِقُونَ ﴿٥٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ان لوگوں کو دگنا بدلہ دیا جائے گا کیونکہ صبر کرتے رہے ہیں اور بھلائی کے ساتھ برائی کو دور کرتے ہیں اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh woh log hain jinhein unka ajar do baar diya jayega us saabit qadami ke badle jo unhon ne dikhayi. Woh burayi ko bhalayi se dafa karte hain aur jo kuch rizq humne unhein diya hai usmein se kharch karte hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کا اجر دیا جائے گا دو مرتبہ بسبب اس کے کہ وہ ثابت قدم رہے اور وہ بھلائی کے ذریعے سے برائی کو دفع کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کا اجر دوبارہ دیا جائے گا اس ثابت قدمی کے بدلے جو انہوں نے دکھائی۔ وہ برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں اور جو کچھ رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ اپنے کیے ہوئے صبر کے بدلے دوہرا دوہرا اجر دیئے جائیں گے۔ یہ نیکی سے بدی کو ٹال دیتے ہیں اور ہم نے جو انہیں دے رکھا ہے اس میں سے دیتے رہتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ لوگ ہیں کہ ان کو ان کا اجر دہرا دیا جائے گا، اس پر کہ انھوں نے صبر کیا اور وہ برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں اورہم نے جو کچھ ان کو دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
وہ لوگ پائیں گے اپنا ثواب دوہرا اس بات پر کہ قائم رہے اور بھلائی کرتے ہیں برائی کے جواب میں اور ہمارا دیا ہو کچھ خرچ کرتے رہتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کا اجر دو بار دیا جائے گا اُس  ثابت قدمی کے بدلے جو انہوں نے دکھائی۔ وہ بُرائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں اور جو کچھ رزق ہم نے انہیں دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں