quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القصص 28:63

قَالَ ٱلَّذِينَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقَوۡلُ رَبَّنَا هَـٰٓؤُلَآءِ ٱلَّذِينَ أَغۡوَيۡنَآ أَغۡوَيۡنَٰهُمۡ كَمَا غَوَيۡنَاۖ تَبَرَّأۡنَآ إِلَيۡكَۖ مَا كَانُوٓاْ إِيَّانَا يَعۡبُدُونَ ﴿٦٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(تو) جن لوگوں پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوچکا ہوگا وہ کہیں گے کہ ہمارے پروردگار یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا۔ اور جس طرح ہم خود گمراہ ہوئے تھے اسی طرح اُن کو گمراہ کیا تھا (اب) ہم تیری طرف (متوجہ ہوکر) اُن سے بیزار ہوتے ہیں یہ ہمیں نہیں پوجتے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh qaul jinpar chaspan hoga woh kahenge “Aey hamare Rubb, beshak yahi log hain jinko humne gumraah kiya tha, inhein humne usi tarah gumraah kiya jaise hum khud gumraah huey. Hum aap ke saamne baraat(disassociation) ka izhar karte hain. Yeh hamari to bandagi nahin karte thay”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو کہیں گے وہ لوگ جو (عذاب کے) فیصلے کے مستحق ہوچکے ہوں گے : اے ہمارے پروردگار ! یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا (وہ جواب میں کہیں گے) ہم نے انہیں گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے تھے ہم تیرے سامنے (ان سے) اظہار براءت کرتے ہیں یہ ہماری پرستش تو نہیں کرتے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ قول جن پر چسپاں ہوگا وہ کہیں گے ” اے ہمارے رب ، بیشک یہی لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا۔ انہیں ہم نے اسی طرح گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے ۔ ہم آپ کے سامنے برات کا اظہار کرتے ہیں ۔ یہ ہماری توبندگی نہیں کرتے تھے
— Fi Zilal al-Qur'an
جن پر بات آچکی وه جواب دیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! یہی وه ہیں جنہیں ہم نے بہکا رکھا تھا، ہم نے انہیں اسی طرح بہکایا جس طرح ہم بہکے تھے، ہم تیری سرکار میں اپنی دست برداری کرتے ہیں، یہ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جن پر بات ثابت ہوچکی ہوگی وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب، یہ لوگ ہیں جنھوں نے ہم کو بہکایا ہم نے ان کو اسی طرح بہکایا جس طرح ہم خود بہکے تھے ہم ان سے برأت کرتے ہیں یہ لوگ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
بولے جن پر ثابت ہو چکی بات اے رب یہ لوگ ہیں جن کو ہم نے بہکایا ان کو بہکایا جیسے ہم آپ بہکے ہم منکر ہوئے تیرے آگے وہ ہم کو نہ پوجتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ قول جن پر چسپاں ہوگا وہ کہیں گے”اے ہمارے ربّ ، بے شک یہی لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا۔ اِنہیں ہم نے اُسی طرح گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے۔ ہم آپ کے سامنےبراءت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ہماری تو بندگی نہیں کرتے تھے۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں