سورۃ القصص 28:66
فَعَمِيَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلۡأَنۢبَآءُ يَوۡمَئِذٖ فَهُمۡ لَا يَتَسَآءَلُونَ ﴿٦٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو وہ اس روز خبروں سے اندھے ہو جائیں گے، اور آپس میں کچھ بھی پوچھ نہ سکیں گے
Us waqt koi jawab inko na soojhega aur na yeh aapas mein ek dusre se puch hi sakenge
تو اندھی ہوجائیں گی ان پر تمام خبریں اس دن پھر وہ ایک دوسرے سے پوچھ بھی نہیں سکیں گے
اس وقت کوئی جواب ان کو نہ سوجھے گا اور نہ یہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ ہی سکیں گے
پھر تو اس دن ان کی تمام دلیلیں گم ہو جائیں گی اور ایک دوسرے سے سوال تک نہ کریں گے.
پھر اس دن ان کی تمام باتیں گم ہوجائیں گی، تو وہ آپس میں بھی نہ پوچھ سکیں گے
پھر بند ہو جائیں گی ان پر باتیں اس دن سو وہ آپس میں بھی نہ پوچھیں گے
اُس وقت کوئی جواب اِن کو نہ سُوجھے گا اور نہ یہ آپس میں ایک دُوسرے سے پوچھ ہی سکیں گے