سورۃ القصص 28:70
وَهُوَ ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ لَهُ ٱلۡحَمۡدُ فِي ٱلۡأُولَىٰ وَٱلۡأٓخِرَةِۖ وَلَهُ ٱلۡحُكۡمُ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴿٧٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور وہی خدا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں دنیا اور آخرت میں اُسی کی تعریف ہے اور اُسی کا حکم اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
Wahi ek Allah hai jiske siwa koi ibadat ka mustahiq nahin. Usi ke liye hamd hai duniya mein bhi aur aakhirat mein bhi, Farma rawayi usi ki hai aur usi ki taraf tum sab palataye janey waley ho
اور وہی ہے اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کے لیے حمد ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے
وہی ایک اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں۔ اسی کیلئے حمد ہے۔ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ، فرماں روائی اس کی ہے اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو
وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی ﻻئق عبادت نہیں، دنیا اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے۔ اسی کے لیے فرمانروائی ہے اور اسی کی طرف تم سب پھیرے جاؤ گے.
اور وہی اللہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کے ليے حمد ہے دنیا میں اور آخرت میں اور اسی کے ليے فیصلہ ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
اور وہی اللہ ہے کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا اسی کی تعریف ہے دنیا اور آخرت میں اور اسی کے ہاتھ حکم ہے اور اسی کے پاس پھیرے جاؤ گے
وہی ایک اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اسی کے لیے حمد ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، فرماں روائی اسی کی ہے اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو