quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ القصص 28:71

قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِن جَعَلَ ٱللَّهُ عَلَيۡكُمُ ٱلَّيۡلَ سَرۡمَدًا إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ مَنۡ إِلَٰهٌ غَيۡرُ ٱللَّهِ يَأۡتِيكُم بِضِيَآءٍۚ أَفَلَا تَسۡمَعُونَ ﴿٧١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہو بھلا دیکھو تو اگر خدا تم پر ہمیشہ قیامت کے دن تک رات (کی تاریکی) کئے رہے تو خدا کے سوا کون معبود ہے ہے جو تم کو روشنی لا دے تو کیا تم سنتے نہیں؟
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey Nabi, insey kaho kabhi tum logon ne gaur kiya ke agar Allah qayamat tak tumpar hamesha ke liye raat taari karde to Allah ke siwa woh kaunsa mabood hai jo tumhein roshni laa dey? Kya tum sunte nahin ho
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
آپ ﷺ کہیے : کیا تم لوگوں نے کبھی غور کیا کہ اگر اللہ تم پر رات مسلط کر دے ہمیشہ کے لیے قیامت کے دن تک تو کون معبود ہوگا اللہ کے سوا جو تمہارے لیے روشنی لائے گا ؟ تو کیا تم لوگ سنتے نہیں ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ ، ان سے کہو کبھی تم لوگوں نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے رات طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کون سا معبود ہے جو تمہیں روشنی لا دے ؟ کیا تم سنتے نہیں ہو ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
کہہ دیجئے! کہ دیکھو تو سہی اگر اللہ تعالیٰ تم پر رات ہی رات قیامت تک برابر کر دے تو سوائے اللہ کے کون معبود ہے جو تمہارے پاس دن کی روشنی ﻻئے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کہ بتاؤ، اگر اللہ قیامت کے دن تک تم پر ہمیشہ کے ليے رات کردے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمھارے ليے روشنی لے آئے تو کیا تم لوگ سنتے نہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ دیکھو تو اگر اللہ رکھ دے تم پر رات ہمیشہ کو قیامت کے دن تک کون حاکم ہے اللہ کے سوائے کہ لائے تم کو کہیں سے روشنی پھر کیا تم سنتے نہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے نبیؐ، اِن سے کہو کبھی تم لوگوں نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے رات طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہیں روشنی لا دے؟ کیا تم سُنتے نہیں ہو؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں