سورۃ القصص 28:75
وَنَزَعۡنَا مِن كُلِّ أُمَّةٖ شَهِيدٗا فَقُلۡنَا هَاتُواْ بُرۡهَٰنَكُمۡ فَعَلِمُوٓاْ أَنَّ ٱلۡحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ ﴿٧٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ہم ہر ایک اُمت میں سے گواہ نکال لیں گے پھر کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ سچ بات خدا کی ہے اور جو کچھ وہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا
Aur hum har ummat mein se ek gawah nikal layenge phir kahenge ke “lao ab apni daleel”. Us waqt inhein maloom ho jayega ke haqq Allah ki taraf hai, aur gum (vanish) ho jayenge inke woh saarey jhoot jo inhon ne ghadh rakkhe thay
اور ہم نکالیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ پھر ہم کہیں گے کہ تم اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ حق تو اللہ ہی کے طرف ہے اور گم ہوجائے گا ان سے وہ سب کچھ جو افتراوہ کرتے رہے تھے
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے پھر کہیں گے کہ ” لاؤ اب اپنی دلیل “۔ اس وقت انہیں معلوم ہوجائے گا کہ حق اللہ کی طرف ہے ، اور گم ہوجائیں گے ان کے وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواه الگ کرلیں گے کہ اپنی دلیلیں پیش کرو پس اس وقت جان لیں گے کہ حق اللہ تعالیٰ کی طرف ہے، اور جو کچھ افترا وه جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے کھو جائے گا.
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال کر لائیں گے پھر لوگوں سے کہیں گے کہ اپنی دلیل لاؤ، تب وہ جان لیں گے کہ حق اللہ کی طرف ہے اور وہ باتیں ان سے گم ہوجائیں گی جو وہ گھڑتے تھے
اور جدا کریں گے ہم ہر فرقہ میں سے ایک احوال بتلانے والا پھر کہیں گے لاؤ اپنی سند تب جان لیں گے کہ سچ بات ہے اللہ کی اور کھوئی جائیں گی ان سے جو باتیں وہ جوڑتے تھے
اور ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے پھر کہیں گے کہ”لاوٴ اب اپنی دلیل۔“ اس وقت انہیں معلوم ہو جائے گا کہ حق اللہ کی طرف ہے، اور گم ہو جائیں گے ان کے وہ سارے جھُوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے