سورۃ العنكبوت 29:32
قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطٗاۚ قَالُواْ نَحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَن فِيهَاۖ لَنُنَجِّيَنَّهُۥ وَأَهۡلَهُۥٓ إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُۥ كَانَتۡ مِنَ ٱلۡغَٰبِرِينَ ﴿٣٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ جو لوگ یہاں (رہتے) ہیں ہمیں سب معلوم ہیں۔ ہم اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز اُن کی بیوی کے وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی
Ibrahim ne kaha “wahan to Lut maujood hai”. Unhon ne kaha: “Hum khoob jantey hain ke wahan kaun kaun hai. Hum usey aur uski biwi ke siwa uske baaqi ghar waalon ko bacha lenge”. Uski biwi peechey reh janey walon mein se thi
ابراہیم ؑ نے کہا کہ اس میں لوط ؑ بھی تو ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں خوب معلوم ہے کون کون اس میں ہے ہم ضرور بچا لیں گے اسے بھی اور اس کے گھر والوں کو بھی سوائے اس کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی
ابراہیم نے کہا ” وہاں تو لوط موجود ہیں “۔ انہوں نے کہا ، ہم خوب جانتے ہیں کہ وہاں کون کون ہے۔ ہم اسے ، اور اس کی بیوی کے سوا ، اس کے باقی سب گھر والوں کو بچا لیں گے اس کی بیوی پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی
(حضرت ابراہیم علیہ السلام نے) کہا اس میں تو لوط (علیہ السلام) ہیں، فرشتوں نے کہا یہاں جو ہیں ہم انہیں بخوبی جانتے ہیں۔ لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے خاندان کو سوائے اس کی بیوی کے ہم بچالیں گے، البتہ وه عورت پیچھے ره جانے والوں میں سے ہے.
ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہے انھوں نے کہا کہ ہم خوب جانتے ہیں کہ وہاں کون ہے ہم اس کو اور اس کے گھر والوں کو بچالیں گے مگر اس کی بیوی کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی
بولا اس میں تو لوط بھی ہے وہ بولے ہم کو خوب معلوم ہے جو کوئی اس میں ہے ہم بچا لیں گے اسکو اور اس کے گھر والوں کو مگر اس کی عورت کہ رہے گی رہ جانے والوں میں
ابراہیمؑ نے کہا”وہاں تو لُوطؑ موجود ہے۔“ انہوں نے کہا”ہم خوب جانتے ہیں کہ وہاں کون کون ہے۔ ہم اُسے ، اور اُس کی بیوی کے سوا اس کے باقی گھر والوں کو بچا لیں گے۔“ اس کی بیوی پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔