quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ العنكبوت 29:5

مَن كَانَ يَرۡجُواْ لِقَآءَ ٱللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ لَأٓتٖۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو شخص خدا کی ملاقات کی اُمید رکھتا ہو خدا کا (مقرر کیا ہوا) وقت ضرور آنے والا ہے۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jo koi Allah se milne ki tawakku (umeed) rakhta ho (usey maloom hona chahiye ke) Allah ka muqarrar kiya hua waqt aane hi wala hai. Aur Allah sab kuch sunta aur jaanta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جو کوئی بھی اللہ کی ملاقات کا امیدوار ہے تو (اسے یقین رکھنا چاہیے کہ) یقیناً اللہ کا معینّ کردہ وقت آکر رہے گا اور وہ سب کچھ سننے والا ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جو کوئی اللہ سے ملنے کی توقع رکھتا ہے (اسے معلوم ہونا چاہئے کہ) اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے ، اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
جسے اللہ کی ملاقات کی امید ہو پس اللہ کا ٹھہرایا ہوا وقت یقیناً آنے واﻻ ہے، وه سب کچھ سننے واﻻ، سب کچھ جاننے واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جو شخص اللہ سے ملنے کی امید رکھتا ہے تو اللہ کا وعدہ ضرور آنے والا ہے اور وہ سننے والا ہے، جاننے والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
جو کوئی توقع رکھتا ہے اللہ کی ملاقات کی سو اللہ کا وعدہ آ رہا ہے اور وہ ہے سننے والا جاننے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جو کوئی اللہ سے ملنے کی توقع رکھتا ہو (اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ)اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے، اور اللہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں