سورۃ آل عمران 3:105
وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ تَفَرَّقُواْ وَٱخۡتَلَفُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلۡبَيِّنَٰتُۚ وَأُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ ﴿١٠٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو متفرق ہو گئے اور احکام بین آنے کے بعد ایک دوسرےسے (خلاف و) اختلاف کرنے لگے یہ وہ لوگ ہیں جن کو قیامت کے دن بڑا عذاب ہوگا
Kahin tum un logon ki tarah na ho jana jo firqon mein batt gaye aur khuli khuli wazeh hidayaat paney ke baad phir ikhtilafaat mein mubtila huey. Jinhon ne yeh rawish ikhtiyar ki woh us roz sakht saza payenge
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور انہوں نے اختلاف پیدا کرلیے اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح تعلیمات آگئی تھیں اور ان ہی لوگوں کے لیے بہت بڑا عذاب ہے (قیامت کے دن)
کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور کھلی کھلی واضح ہدایات پانے کے بعد پھر اختلافات میں مبتلا ہوئے ۔ جنہوں نے یہ روش اختیار کی وہ اس روزسخت سزا پائیں گے
تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آ جانے کے بعد بھی تفرقہ ڈاﻻ، اور اختلاف کیا، انہیں لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے.
اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور باہم اختلاف کرلیا بعد اس کے کہ ان کے پاس واضح احکام آچکے تھے اور ان کے ليے بڑا عذاب ہے
اور مت ہو ان کی طرح جو متفرق ہو گئے اور اختلاف کرنے لگے بعد اس کے کہ پہنچ چکے ان کو حکم صاف اور ان کو بڑا عذاب ہے
کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور کھلی کھلی واضح ہدایا ت پانے کے بعد پھر اختلافات میں مبتلا ہوئے۔ جنھوں نے یہ روش اختیار کی وہ اس روز سخت سزا پائیں گے