سورۃ آل عمران 3:12
قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ سَتُغۡلَبُونَ وَتُحۡشَرُونَ إِلَىٰ جَهَنَّمَۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمِهَادُ ﴿١٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(اے پیغمبر) کافروں سے کہدو کہ تم (دنیا میں بھی) عنقریب مغلوب ہو جاؤ گے اور (آخرت میں) جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے اور وہ بری جگہ ہے
Pas (aey Muhammad) ! jin logon ne tumhari dawat ko qabool karne se inkar kardiya hai, unse kehdo ke qareeb hai woh waqt , jab tum magloob ho jaogey aur jahannum ki taraf haanke jaogey aur jahannum bada hi bura thikana hai
(اے نبی ﷺ !) کہہ دیجیے ان لوگوں سے جو کفر کی روش اختیار کر رہے ہیں کہ تم سب کے سب (دُنیا میں) مغلوب ہو کر رہو گے اور (پھر آخرت میں) جہنم کی طرف گھیر کرلے جائے جاؤ گے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے
پس اے محمد ! جن لوگوں نے تمہاری دعوت کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ان سے کہہ دو کہ قریب ہے وہ وقت ‘ جب تم مغلوب ہوجاؤگے اور جہنم ہی براٹھکانہ ہے ۔
کافروں سے کہہ دیجئے! کہ تم عنقریب مغلوب کئے جاؤ گے اور جہنم کی طرف جمع کئے جاؤ گے اور وه برا ٹھکانا ہے۔
انکار کرنے والوں سے کہہ دو کہ اب تم مغلوب کيے جاؤ گے اورجہنم کی طرف جمع کرکے لے جائے جاؤ گے اور جہنم بہت برا ٹھکانا ہے
کہہ دے کافروں کو کہ اب تم مغلوب ہو گے اور ہانکے جاؤ گے دوزخ کی طرف اور کیا برا ٹھکانہ ہے
پس اے محمدؐ! جن لوگوں نے تمہاری دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، اُن سے کہہ دو کہ قریب ہے وہ وقت، جب تم مغلوب ہو جاؤ گے اور جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے اور جہنم بڑا ہی برا ٹھکانا ہے