سورۃ آل عمران 3:122
إِذۡ هَمَّت طَّآئِفَتَانِ مِنكُمۡ أَن تَفۡشَلَا وَٱللَّهُ وَلِيُّهُمَاۗ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ ﴿١٢٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اس وقت تم میں سے دو جماعتوں نے جی چھوڑ دینا چاہا مگر خدا ان کا مددگار تھا اور مومنوں کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے
Yaad karo jab tum mein se do giroh buzdili dikhane par aamaada ho gaye thay, halaanke Allah unki madad par maujood tha aur mominon ko Allah hi par bharosa rakhna chahiye
جبکہ تم میں سے دو گروہ بزدلی دکھانے پر آمادہ ہوگئے تھے حالانکہ اللہ ان کا پشت پناہ تھا اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے اہل ایمان کو
یاد کرو جب تم میں سے دو گروہ بزدلی دکھانے پر آمادہ ہوگئے حالانکہ اللہ کی ان کی مدد پر موجود تھا ‘ اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔ “
جب تمہاری دو جماعتیں پست ہمتی کا اراده کر چکی تھیں، اللہ تعالیٰ انکا ولی اور مددگار ہے۔ اور اسی کی پاک ذات پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہئے.
جب تم میں سے دو جماعتوں نے ارادہ کیا کہ ہمت ہاردیں اور اللہ ان دونوں جماعتوں کا مدد گار تھا اور اللہ ہی پر چاہئے کہ مومنین بھروسہ کریں
جب قصد کیا دو فرقوں نے تم میں سے کہ نامردی کریں اور اللہ مددگار تھا ان کا اور اللہ ہی پر چاہیئے بھروسہ کریں مسلمان
یاد کرو جب تم میں سے دو گروہ بُزدلی دکھانے پر آمادہ ہو گئے تھے ، حالانکہ اللہ ان کی مدد پر موجود تھا اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے