quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:129

وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۚ يَغۡفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴿١٢٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے وہ جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب کرے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Zameen aur asmaano mein jo kuch hai uska Maalik Allah hai, jisko chahe baksh de aur jisko chahe azaab de, woh maaf karne wala aur raheem hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور اللہ غفور و رحیم ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
زمین و آسمان میں جو کچھ ہے اس کا مالک ہے جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے عذاب دے ۔ وہ معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے، وه جسے چاہے بخشے جسے چاہے عذاب کرے، اللہ تعالیٰ بخشش کرنے واﻻ مہربان ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اللہ ہی کے اختیار میں ہے جوکچھ آسمانوں میں ہے اورجو کچھ زمین میں ہے وہ جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے عذاب دے اور اللہ غفور اور رحیم ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اللہ ہی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ کہ زمین میں ہے بخش دے جس کو چاہے اور عذاب کرے جس کو چاہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اس کا مالک اللہ ہے، جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے عذاب دے، وہ معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں