سورۃ آل عمران 3:158
وَلَئِن مُّتُّمۡ أَوۡ قُتِلۡتُمۡ لَإِلَى ٱللَّهِ تُحۡشَرُونَ ﴿١٥٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور اگر تم مرجاؤ یا مارے جاؤ خدا کے حضور میں ضرور اکھٹے کئے جاؤ گے
Aur khwah tum maro ya maarey jao bahar-haal tum sabko simat kar jana Allah hi ki taraf hai
اور چاہے تم مرو یا قتل ہو بہرحال اللہ ہی کے پاس اکٹھے کیے جاؤ گے
اور خواہ تم مرو یا مارے جاؤ بہرحال تم سب کو جانا اللہ ہی کی طرف ہے ۔ “
بالیقین خواہ تم مر جاؤ یا مار ڈالے جاؤ جمع تو اللہ تعالیٰ کی طرف ہی کئے جاؤ گے.
اور تم مرگئے یا مارے گئے بہرحال تم اللہ ہی کے پاس اكٹھاکيے جاؤ گے
اور اگر تم مر گئے یا مارے گئے تو البتہ اللہ ہی کے آگے اکٹھے ہو گے تم سب
اور خواہ تم مرو یا مارے جاؤ بہر حال تم سب کو سمٹ کر جانا اللہ ہی کی طرف ہے