سورۃ آل عمران 3:30
يَوۡمَ تَجِدُ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا عَمِلَتۡ مِنۡ خَيۡرٖ مُّحۡضَرٗا وَمَا عَمِلَتۡ مِن سُوٓءٖ تَوَدُّ لَوۡ أَنَّ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَهُۥٓ أَمَدَۢا بَعِيدٗاۗ وَيُحَذِّرُكُمُ ٱللَّهُ نَفۡسَهُۥۗ وَٱللَّهُ رَءُوفُۢ بِٱلۡعِبَادِ ﴿٣٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جس دن ہر شخص اپنے اعمال کی نیکی کو موجود پالے گا اور ان کی برائی کو بھی (دیکھ لے گا) تو آرزو کرے گا کہ اے کاش اس میں اور اس برائی میں دور کی مسافت ہو جاتی اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے
Woh din aane wala hai, jab har nafs apne kiye ka phal hazir payega khwa usne bhalayi ki ho ya burayi. Us roz aadmi yeh tamanna karega ke kaash abhi yeh din ussey bahut door hota! Allah tumhein apne aap se darata hai aur woh apne bandon ka nihayat khair khwa hai
(اس دن کا تصور کرو) جس دن ہر جان اپنے سامنے موجود پائے گی ہر نیکی جو اس نے کی ہوگی اور ہر برائی جو اس نے کمائی ہوگی اور (ہر جان) یہ چاہے گی کہ کاش اس کے اور اس (کے نامۂ اعمال) کے درمیان ایک زمانۂ دراز حائل ہوتا اور اللہ ڈرا رہا ہے تمہیں اپنے آپ سے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حق میں بہت شفیق ہے
وہ دن آنے والا ہے جب ہر نفس اپنے کئے کا پھل پائے گا ۔ خواہ اس نے بھلائی کی ہو یا برائی ‘ اسی روز آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے دور ہوتا ‘ اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور اپنے بندوں کا نہایت خیر خواہ ہے ۔ “
جس دن ہر نفس (شخص) اپنی کی ہوئی نیکیوں کو اور اپنی کی ہوئی برائیوں کو موجود پالے گا، آرزو کرے گا کہ کاش! اس کے اور برائیوں کے درمیان بہت ہی دوری ہوتی۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا ہی مہربان ہے۔
جس دن ہرشخص اپنی کی ہوئی نیکی کواپنے سامنے موجود پائے گا، اورجو برائی کی ہوگی اس کو بھی اس دن ہر آدمی یہ چاہے گا کہ کاش، ابھی یہ دن اس سے بہت دور ہوتا اوراللہ تم کو ڈراتا ہے اپنی ذات سے اور اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے
جس دن موجود پاوے گا ہر شخص جو کچھ کہ کی ہے اس نے نیکی اپنےسامنے اور جو کچھ کہ کی ہے اس نے برائی آرزو کرے گا کہ مجھ میں اور اس میں فرق پڑ جاوے دور کا اور اللہ ڈراتا ہے تم کو اپنے سے اور اللہ بہت مہربان ہے بندوں پر
وہ دن آنے والا ہے، جب ہر نفس اپنے کیے کا پھل حاضر پائے گا خواہ اُس نے بھلائی کی ہو یا بُرائی۔ اس روز آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے بہت دُور ہوتا! اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور وہ اپنے بندوں کا نہایت خیر خواہ ہے