سورۃ آل عمران 3:38
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُۥۖ قَالَ رَبِّ هَبۡ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةٗ طَيِّبَةًۖ إِنَّكَ سَمِيعُ ٱلدُّعَآءِ ﴿٣٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اس وقت زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی (اور) کہا کہ پروردگار مجھے اپنی جناب سے اولاد صالح عطا فرما تو بے شک دعا سننے (اور قبول کرنے) والا ہے
Yeh haal dekh kar Zakariya ne apne Rubb ko pukara “parwardigaar! Apni qudrat se mujhey neik aulad ata kar, tu hi dua sunne wala hai”
(حضرت زکریا ؑ کو یہ مشاہدہ ہوا تو انہوں نے) اسی وقت اپنے پروردگار سے ایک دعا کی انہوں نے کہا : اے میرے ربّ ! تو مجھے بھی اپنی جناب سے کوئی پاکیزہ اولاد عطا فرما دے یقیناً تو دعا کا سننے والا ہے
یہ حال دیکھ کر زکریا نے اپنے رب کو پکارا پروردگار ! اپنی قدرت سے مجھے نیک اولاد عطاکر ‘ تو ہی دعا سننے والا ہے
اسی جگہ زکریا (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی، کہا کہ اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزه اوﻻد عطا فرما، بے شک تو دعا کا سننے واﻻ ہے۔
اس وقت زکریا نے اپنے رب کو پکارا اس نے کہا اے میرے رب، مجھ کو اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا کر، بے شک تو دعا کا سننے والا ہے
وہیں دعا کی زکریا نے اپنے رب سے کہا اے رب میرے عطا کر مجھ کو اپنے پاس سے اولاد پاکیزہ بیشک تو سننے والا ہے دعا کا
یہ حال دیکھ کر زکریا نے اپنے رب کو پکارا”پروردگار! اپنی قدرت سے مجھے نیک اولاد عطا کر۔ تُو ہی دُعا سننے والا ہے“۔