سورۃ آل عمران 3:4
مِن قَبۡلُ هُدٗى لِّلنَّاسِ وَأَنزَلَ ٱلۡفُرۡقَانَۗ إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ لَهُمۡ عَذَابٞ شَدِيدٞۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٞ ذُو ٱنتِقَامٍ ﴿٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(یعنی) لوگوں کی ہدایت کے لیے پہلے (تورات اور انجیل اتاری) اور (پھر قرآن جو حق اور باطل کو) الگ الگ کر دینے والا (ہے) نازل کیا جو لوگ خدا کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا اور خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے
Aur usne woh kasauti (criteria) utari hai (jo haqq aur baatil ka farq dikhane wali hai). Ab jo log Allah ke farameen ko qabool karne se inkar karein, unko yaqeenan sakht saza milegi. Allah be-panaah taaqat ka maalik hai aur burayi ka badla dene wala hai
اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لیے اور اللہ نے فرقان اتارا بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ زبردست ہے انتقام لینے والا ہے
اس سے پہلے وہ انسانوں کی ہدایت کے لئے اور اس نے یہ فرقان اتارا ہے ‘ اب جو لوگ اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں ان کو یقیناً سخت سزاملے گی ‘ اللہ بےپناہ طاقت کا مالک ہے اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے
اس سے پہلے، لوگوں کو ہدایت کرنے والی بنا کر، اور قرآن بھی اسی نے اتارا، جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ غالب ہے، بدلہ لینے واﻻ ہے۔
اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لیے اوراللہ نے فرقان اتارا بے شک جن لوگوں نے اللہ کی نشانیوں کا انکار کیا، ان کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ زبردست ہے، بدلہ لینے والا ہے
اس کتاب سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور اتارے فیصلے بیشک جو منکر ہوئے اللہ کی آیتوں سے انکے واسطے سخت عذاب ہے اور اللہ زبردست ہے بدلا لینے والا
اور اس نے وہ کسوٹی اتاری ہے (جو حق اور باطل کا فرق د کھانے والی ہے) اب جو لوگ اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں، ان کو یقیناً سخت سزا ملے گی اللہ بے پناہ طاقت کا مالک ہے اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے