quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:41

قَالَ رَبِّ ٱجۡعَل لِّيٓ ءَايَةٗۖ قَالَ ءَايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ ٱلنَّاسَ ثَلَٰثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا رَمۡزٗاۗ وَٱذۡكُر رَّبَّكَ كَثِيرٗا وَسَبِّحۡ بِٱلۡعَشِيِّ وَٱلۡإِبۡكَٰرِ ﴿٤١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

زکریا نے کہا کہ پروردگار (میرے لیے) کوئی نشانی مقرر فرما خدا نے فرمایا نشانی یہ ہے کہ تم لوگوں سے تین دن اشارے کے سوا بات نہ کر سکو گے تو (ان دنوں میں) اپنے پروردگار کی کثرت سے یاد اور صبح و شام اس کی تسبیح کرنا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Arz kiya “Maalik! Phir koi nishani mere liye muqarrar farma de”. Kaha, Nishani yeh hai ke tum teen din tak logon se isharey ke siwa koi baat-chit na karoge (ya na kar sakoge), is dauraan mein apne Rubb ko bahut yaad karna aur subah o sham uski tasbeeh karte rehna.”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
انہوں نے عرض کیا : پروردگار ! میرے (اطمینان کے) لیے کوئی نشانی مقرر کردیں (اللہ نے) فرمایا : تمہارے لیے نشانی یہ ہے کہ اب تم تین دن تک لوگوں سے گفتگو نہیں کرسکو گے سوائے اشارے کنائے کے اور (اپنے دل میں) اپنے رب کو کثرت سے یاد کرتے رہو اور تسبیح کیا کرو شام کے وقت بھی اور صبح کے وقت بھی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
عرض کیا مالک ! پھر کوئی نشان میرے لئے مقرر فرمادے۔ “ کہاَ نشان یہ ہے کہ تم تین دن تک لوگوں سے اشارہ کے سوا کوئی بات نہ کروگے ۔ “ (نہ کرسکوگے) اس دوران میں اپنے رب کو بہت یاد کرنا اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہنا۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
کہنے لگے پروردگار! میرے لئے اس کی کوئی نشانی مقرر کر دے، فرمایا، نشانی یہ ہے کہ تین دن تک تو لوگوں سے بات نہ کر سکے گا، صرف اشارے سے سمجھائے گا، تو اپنے رب کا ذکر کثرت سے کر اور صبح وشام اسی کی تسبیح بیان کرتا ره!
— Maulana Muhammad Junagarhi
زکریانے کہا اے میرے رب، میرے ليے کوئی نشانی مقرر کردے کہا تمھارے ليے نشانی یہ ہے کہ تم تین دن تک لوگوں سے بات نہ کرسکو گے، مگر اشارہ سے اور اپنے رب کو کثرت سے یاد کرتے رہو اور شام اور صبح اس کی تسبیح کرو
— Maulana Wahiduddin Khan
کہا اے رب مقرر کر میرے لئے کچھ نشانی فرمایا نشانی تیرے لئے یہ ہے کہ نہ بات کرے گا تو لوگوں سے تین دن مگراشارہ سے اور یاد کر اپنے رب کو بہت اور تسبیح کر شام اور صبح
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
عرض کیا مالک! پھر کوئی نشانی میرے لیے مقرر فرما دے۔کہا” نشانی یہ ہے کہ تم تین دن تک لوگوں سے اشارہ کے سوا کوئی بات چیت نہ کرو گے(یا نہ کر سکو گے)۔ اِس دوران میں اپنے رب کو بہت یاد کرنا اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہنا“۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں