quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:40

قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَٰمٞ وَقَدۡ بَلَغَنِيَ ٱلۡكِبَرُ وَٱمۡرَأَتِي عَاقِرٞۖ قَالَ كَذَٰلِكَ ٱللَّهُ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ ﴿٤٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

زکریا نے کہا اے پروردگار میرے ہاں لڑکا کیونکر پیدا ہوگا کہ میں تو بڈھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے خدا نے فرمایا اسی طرح خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Zakariya ne kaha,“Parwardigaar! Bhala mere haan ladka kahan se hoga, main to boodha ho chuka hoon aur meri biwi baanjh hai, “ jawab mila, aisa hi hoga, Allah jo chahta hai karta hai”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کہا : پروردگار ! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوجائے گا ؟ جبکہ میں انتہائی بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بانجھ رہی ہے (اللہ نے) فرمایا : اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
زکریا نے کہا ۔ پروردگار ! بھلا میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہوگا۔ میں تو بہت بوڑھا ہوچکا ہوں اور میر بیوی بانجھ ہے کہا ‘ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
کہنے لگے اے میرے رب! میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا؟ میں بالکل بوڑھا ہو گیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے، فرمایا، اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہے کرتا ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
زکریا نے کہا اے میرے رب، میرے يهاں لڑکا کس طرح ہوگا، حالاں کہ میں بوڑھا ہوچکا اور میری عورت بانجھ ہے فرمایا اسی طرح اللہ کردیتا ہے جو وہ چاہتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
کہا اے رب کہاں سے ہو گا میرے لڑکا اور پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا اور عورت میری بانجھ ہے فرمایا اسی طرح اللہ کرتا ہے جو چاہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
زکریّا نے کہا”پروردگار!میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہو گا، میں تو بہت بوڑھا ہو چکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے“۔ جواب ملا”ایسا ہی ہوگا، اللہ جو چاہتا ہےکرتا ہے“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں