quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:44

ذَٰلِكَ مِنۡ أَنۢبَآءِ ٱلۡغَيۡبِ نُوحِيهِ إِلَيۡكَۚ وَمَا كُنتَ لَدَيۡهِمۡ إِذۡ يُلۡقُونَ أَقۡلَٰمَهُمۡ أَيُّهُمۡ يَكۡفُلُ مَرۡيَمَ وَمَا كُنتَ لَدَيۡهِمۡ إِذۡ يَخۡتَصِمُونَ ﴿٤٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(اے محمدﷺ) یہ باتیں اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہارے پاس بھیجتے ہیں اور جب وہ لوگ اپنے قلم (بطور قرعہ) ڈال رہے تھے کہ مریم کا متکفل کون بنے تو تم ان کے پاس نہیں تھے اور نہ اس وقت ہی ان کے پاس تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aey Muhammad)! Yeh gaib ki khabrein hain jo hum tumko wahee ke zariye se bata rahey hain, warna tum us waqt wahan maujood na thay jab haykal ke khadim yeh faisla karne ke liye ke Mayram ka sarparast kaun ho apne apne qalam phenk rahey thay, aur na tum us waqt hazir thay jab unke darmiyaan jhagda barpa tha
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو (اے محمد ﷺ !) ہم آپ کو وحی کر رہے ہیں اور آپ تو ان کے پاس موجود نہیں تھے جبکہ وہ اپنے قلم پھینک رہے تھے (یہ طے کرنے کے لیے) کہ ان میں سے کون مریم کا کفیل ہوگا اور نہ آپ اس وقت ان کے پاس موجود تھے جبکہ وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے محمد ! یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تم کو وحی کے ذریعہ سے بتا رہے ہیں ‘ ورنہ تم اس وقت وہاں موجود نہ تھے ۔ جب ہیکل کے خادم یہ فیصلہ کرنے کے لئے اپنے اپنے قلم پھینک رہے تھے اور نہ تم اس وقت حاضر تھے جب ان کے درمیان جھگڑا برپا تھا۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم تیری طرف وحی سے پہنچاتے ہیں، تو ان کے پاس نہ تھا جب کہ وه اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ مریم کو ان میں سے کون پالے گا؟ اور نہ تو ان کے جھگڑنے کے وقت ان کے پاس تھا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تم کو وحی کر رہے ہیں اور تم ان کے پاس موجود نہ تھے جب وہ اپنے قرعے ڈال رہے تھے کہ کون مریم کی سرپرستی کرے اورنہ تم اس وقت ان کے پاس موجود تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
یہ خبریں غیب کی ہیں جو ہم بھیجتے ہیں تجھکو اور تو نہ تھا ان کے پاس جب ڈالنے لگے اپنے قلم کہ کون پرورش میں لے مریم کو اور تو نہ تھا ان کے پاس جب وہ جھگڑتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے محمد ؐ ! یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تم کو وحی کے ذریعہ سے بتا رہے ہیں، ورنہ تم اُس وقت وہاں موجو د نہ تھے جب ہیکل کے خادم یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ مریم کا سر پرست کون ہو اپنے اپنے قلم پھینک رہے تھے، اور نہ تم اس وقت حاضر تھے جب اُن کے درمیان جھگڑا برپا تھا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں