سورۃ آل عمران 3:43
يَٰمَرۡيَمُ ٱقۡنُتِي لِرَبِّكِ وَٱسۡجُدِي وَٱرۡكَعِي مَعَ ٱلرَّـٰكِعِينَ ﴿٤٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
مریم اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کرنا اور سجدہ کرنا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنا
Aey Maryam! Apne Rubb ki tabeh farmaan bankar reh, uske aagey sar ba-sajood ho, aur jo banday uske huzoor jhukne waley hain unke saath tu bhi jhuk ja”
) اے مریم ؑ ! اپنے رب کی فرماں برداری کرتی رہو اور سجدہ کرتی رہو اور رکوع کرتی رہو رکوع کرنے والوں کے ساتھ
اے مریم ! اپنے رب کی تابع فرمان بن کر رہ ‘ اس کے آگے سربسجود ہو اور جو بندے اس کے حضور جھکنے والے ہیں اس کے ساتھ تو بھی جھک جا۔ “
اے مریم! تو اپنے رب کی اطاعت کر اور سجده کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر۔
اے مریم، اپنے رب کی فرماں برداری کرو اور سجدہ کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو
اے مریم بندگی کر اپنے رب کی اور سجدہ کر اور رکوع کر ساتھ رکوع کرنےوالوں کے
اے مریمؑ! اپنے رب کی تابع فرمان بن کر رہ، اس کے آگے سر بسجود ہو، اور جو بندے اس کے حضور جھکنے والے ہیں ان کے ساتھ تو بھی جھک جا"