quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:6

هُوَ ٱلَّذِي يُصَوِّرُكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡحَامِ كَيۡفَ يَشَآءُۚ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴿٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

وہی تو ہے جو (ماں کے پیٹ میں) جیسی چاہتا ہے تمہاری صورتیں بناتا ہے اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Wahi to hai jo tumhari Maaon (mothers) ke pait mein tumhari suratein , jaisi chahta hai, banata hai. Us zabardast hikmat waley ke siwa koi aur khuda nahin hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہی ہے جو تمہاری صورت گری کرتا ہے (تمہاری ماؤں کے) رحموں میں جس طرح چاہتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ غالب اور حکیم ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
‘ وہی تو ہے جو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں ‘ جیسی چاہتا ہے بناتا ہے ‘ اس زبردست حکمت والے کے سوا کوئی اور الٰہ نہیں ہے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
وه ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے۔ اس کے سواکوئی معبود برحق نہیں وه غالب ہے، حکمت واﻻ ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہی تمھاری صورت بناتا ہے ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے اس کے سواکوئی معبود نہیں ، وہ زبردست ہے، حکمت والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
وہی تمہارا نقشہ بناتا ہے ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہے کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا زبردست ہے حکمت والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہی تو ہے جو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں، جیسی چاہتا ہے، بناتا ہے۔ اُس زبر دست حکمت والے کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں