سورۃ آل عمران 3:72
وَقَالَت طَّآئِفَةٞ مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ ءَامِنُواْ بِٱلَّذِيٓ أُنزِلَ عَلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَجۡهَ ٱلنَّهَارِ وَٱكۡفُرُوٓاْ ءَاخِرَهُۥ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ ﴿٧٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور اہلِ کتاب ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ جو (کتاب) مومنوں پر نازل ہوئی ہے اس پر دن کے شروع میں تو ایمان لے آیا کرو اور اس کے آخر میں انکار کر دیا کرو تاکہ وہ (اسلام سے) برگشتہ ہو جائیں
Ehle kitab mein se ek giroh kehta hai ke is Nabi ke maanne walon par jo kuch nazil hua hai uspar subah iman lao aur sham ko issey inkar kardo, shayad is tarkeeb se yeh log apne iman se phir jayein
اور اہل کتاب کے ایک گروہ نے کہا کہ ان اہل ایمان پر جو چیز نازل کی گئی ہے اس پر ایمان لاؤ صبح کے وقت اور اس کا انکار کر دو دِن کے آخر میں شاید (اس تدبیر سے) ان میں سے بھی کچھ پھرجائیں
اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ اس نبی کے ماننے والوں پر جو کچھ نازل ہوا ہے ‘ اس پر صبح ایمان لاؤ اور شام کو اس کا انکار کردو ۔ شاید اس ترکیب سے یہ لوگ اپنے ایمان سے پھرجائیں ۔
اور اہل کتاب کی ایک جماعت نے کہا کہ جو کچھ ایمان والوں پر اتارا گیا ہے اس پر دن چڑھے تو ایمان ﻻؤ اور شام کے وقت کافر بن جاؤ، تاکہ یہ لوگ بھی پلٹ جائیں۔
اور اہل کتاب کے ایک گروہ نے کہا کہ مومنوں پر جو چیز اتاری گئی ہے اس پر صبح کوایمان لاؤ اور شام کو اس کا انکار کردو، شاید کہ مومنین بھی اس سے پھر جائیں
اور کہا بعضے اہل کتاب نے مان لو جو کچھ اترا مسلمانوں پر دن چڑھے اور منکر ہو جاؤ آخر دن میں شاید وہ پھر جاویں
اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہےکہ اس کےنبی کے ماننے والوں پر جو کچھ نازل ہوا ہے اس پر صحیح ایمان لاؤ اور شام کو اس سے انکار کردو، شاید اس ترکیب سے یہ لوگ اپنے ایمان سے پھر جائیں۔