سورۃ آل عمران 3:76
بَلَىٰۚ مَنۡ أَوۡفَىٰ بِعَهۡدِهِۦ وَٱتَّقَىٰ فَإِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُتَّقِينَ ﴿٧٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ہاں جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے اور (خدا سے) ڈرے تو خدا ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
Jo bhi apne ahad ko poora karega aur burayi se bachkar rahega woh Allah ka mehboob banega, kyunke parheizgaar log Allah ko pasand hain
کیوں نہیں ! جو کوئی بھی اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے اپنے عہد کو پورا کرے گا اور تقویٰ کی روش اختیار کرے گا تو بیشک اللہ تعالیٰ کو اہل تقویٰ پسند ہیں
آخر کیوں ان سے باز پرس نہ ہوگی ؟ جو بھی اپنے عہد کو پورا کرے گا اور ہر برائی سے بچ کر رہے گا وہ اللہ کا محبوب بنے گا ‘ کیونکہ پرہیز گار لوگ اللہ کو پسند ہیں ۔
کیوں نہیں (مواخذہ ہوگا) البتہ جو شخص اپنا قرار پورا کرے اور پرہیزگاری کرے، تو اللہ تعالیٰ بھی ایسے پرہیز گاروں سے محبت کرتاہے۔
بلکہ جو شخص اپنے عہد کو پورا کرے اور اللہ سے ڈرے تو بے شک اللہ ایسے متقیوں کو دوست رکھتا ہے
کیوں نہیں جو کوئی پورا کرے اپنا قرار اور پرہیز گار ہے تو اللہ کو محبت ہے پرہیزگاروں سے
جو بھی اپنے عہد کو پورا کرے گا اور برائی سے بچ کر رہے گا وہ اللہ کا محبوب بنے گا، کیونکہ پرہیز گار لوگ اللہ کو پسند ہیں