quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:80

وَلَا يَأۡمُرَكُمۡ أَن تَتَّخِذُواْ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةَ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ أَرۡبَابًاۚ أَيَأۡمُرُكُم بِٱلۡكُفۡرِ بَعۡدَ إِذۡ أَنتُم مُّسۡلِمُونَ ﴿٨٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اس کو یہ بھی نہیں کہنا چاہیے کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا بنالو بھلا جب تم مسلمان ہو چکے تو کیا اسے زیبا ہے کہ تمہیں کافر ہونے کو کہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Woh tumse hargiz yeh na kahega ke Farishton ko ya paigambaron ko apna Rubb bana lo, kya yeh mumkin hai ke ek Nabi tumhein kufr ka hukum de jab ke tum Muslim ho
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور نہ کبھی وہ تمہیں اس بات کا حکم دے گا کہ تم فرشتوں کو اور انبیاء کو رب بنا لو تو کیا وہ تمہیں کفر کا حکم دے گا اس کے بعد کہ تم مسلم ہوچکے ہو ؟
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہ تم سے ہرگز یہ نہ کہے گا کہ فرشتوں کو یا پیغمبروں کو اپنا رب بنالو کیا یہ ممکن ہے کہ ایک نبی تمہیں کفر کا حکم دے جبکہ تم مسلم ہو۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور یہ نہیں (ہو سکتا) کہ وه تمہیں فرشتوں اورنبیوں کو رب بنا لینے کا حکم کرے، کیا وه تمہارے مسلمان ہونے کے بعد بھی تمہیں کفر کا حکم دے گا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور نہ وہ تمھیں یہ حکم دے گا کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو رب بناؤ کیا وہ تمھیں کفر کا حکم دے گا، بعد اس کے کہ تم اسلام لاچکے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور نہ یہ کہے تم کو کہ ٹھہرا لو فرشتوں کو اور نبیوں کو رب کیا تم کو کفر سکھائے گا بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو چکے ہو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہ تم سے ہرگز یہ نہ کہے گا کہ فرشتوں کو یا پیغمبروں کواپنا رب بنا لو، کیا یہ ممکن ہے کہ ایک نبی تمہیں کفر کا حکم دے جب کہ تم مسلم ہو؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں