quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:85

وَمَن يَبۡتَغِ غَيۡرَ ٱلۡإِسۡلَٰمِ دِينٗا فَلَن يُقۡبَلَ مِنۡهُ وَهُوَ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ مِنَ ٱلۡخَٰسِرِينَ ﴿٨٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا طالب ہوگا وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور ایسا شخص آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہوگا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Is farmabardari (Islam) ke siwa jo shaks koi aur tareeqa ikhtiyar karna chahe uska woh tareeqa hargiz qabool na kiya jayega aur aakhirat mein woh nakaam o na-murad rahega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جو کوئی اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے گا تو وہ اس کی جانب سے قبول نہیں کیا جائے گا اور پھر آخرت میں وہ خسارہ پانے والوں میں سے ہو کر رہے گا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس اسلام کے سوا جو شخص کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہے ‘ اس کا وہ طریقہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ ناکام ونامراد رہے گا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وه آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جو شخص اسلام کے سوا کسی دوسرے دین کو چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نامرادوں میں سے ہوگا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جو کوئی چاہے سوا دین اسلام کے اور کوئی دین سو اس سے ہر گز قبول نہ ہو گا اور وہ آخرت میں خراب ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اس فرماں برداری (اسلام) کے سوا جو شخص کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہے اس کا وہ طریقہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ ناکام و نامراد رہے گا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں