سورۃ الروم 30:20
وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦٓ أَنۡ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٖ ثُمَّ إِذَآ أَنتُم بَشَرٞ تَنتَشِرُونَ ﴿٢٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ اُس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔ پھر اب تم انسان ہوکر جا بجا پھیل رہے ہو
Uski nishaniyon mein se yeh hai ke usne tumko mitti se paida kiya phir yakayak tum bashar (Insaan) ho ke (zameen mein) phaylte chaley ja rahey ho
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر تم انسان بن گئے (زمین میں) پھیلے ہوئے
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر یکایک تم بشر ہوکر پھیلتے جا رہے ہو
اللہ کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر اب انسان بن کر (چلتے پھرتے) پھیل رہے ہو.
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تم کومٹی سے پیدا کیا ہے، پھر یکایک تم بشر بن کر پھیل جاتے ہو
اور اسکی نشانیوں میں سے ہے یہ کہ تم کو بنایا پھر اب تم انسان ہو زمین میں پھیلے پڑے
اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا۔ پھر یکایک تم بشر ہو کہ (زمین میں)پھیلتے چلے جا رہے ہو۔