quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الروم 30:22

وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦ خَلۡقُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَٱخۡتِلَٰفُ أَلۡسِنَتِكُمۡ وَأَلۡوَٰنِكُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّلۡعَٰلِمِينَ ﴿٢٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا۔ اہلِ دانش کے لیے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur uski nishaniyon mein se aasmaano aur zameen ki paidaish, aur tumhari zubaano aur tumhare rangon (colors) ka ikhtilaf hai. Yaqeenan is mein bahut si nishaniyan hain daanishmand (wise) logon ke liye
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کی تخلیق اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا فرق یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمان و زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف ہے۔ یقیناً اس میں نشانیاں ہیں دانش مند لوگوں کے لیے
— Fi Zilal al-Qur'an
اس (کی قدرت) کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگتوں کا اختلاف (بھی) ہے، دانش مندوں کے لئے اس میں یقیناً بڑی نشانیاں ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اورزمین کی پیدائش اور تمھاری بولیوں اور تمھارے رنگوں کا فرق ہے بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں علم والوں کے لیے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اسکی نشانیوں سے ہے آسمان اور زمین کا بنانا اور طرح طرح کی بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت نشانیاں ہیں سمجھنے والوں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین  کی پیدائش، اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف ہے۔ یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہیں دانشمند لوگوں کے لیے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں