سورۃ الروم 30:29
بَلِ ٱتَّبَعَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَهۡوَآءَهُم بِغَيۡرِ عِلۡمٖۖ فَمَن يَهۡدِي مَنۡ أَضَلَّ ٱللَّهُۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّـٰصِرِينَ ﴿٢٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
مگر جو ظالم ہیں بےسمجھے اپنی خواہشوں کے پیچھے چلتے ہیں تو جس کو خدا گمراہ کرے اُسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟ اور ان کا کوئی مددگار نہیں
Magar yeh zaalim bay-samjhey boojhey apne takhailaat (desires) ke peechey chal padey hain. Ab kaun us shaks ko raasta dikha sakta hai jisey Allah ne bhatka diya ho. Aisey logon ka to koi madadgaar nahin ho sakta
بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان ظالموں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی ہے بغیر کسی علم کے تو اس شخص کو کون ہدایت دے گا جس کو اللہ نے بھٹکا دیاہو اور اب ان کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے
مگر یہ ظالم بےسمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں۔ اب کون اس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو ، ایسے لوگوں کا تو کوئی مددگار نہیں ہوسکتا
بلکہ بات یہ ہے کہ یہ ﻇالم تو بغیر علم کے خواہش پرستی کر رہے ہیں، اسے کون راه دکھائے جسے اللہ تعالیٰ راه سے ہٹا دے، ان کا ایک بھی مددگار نہیں.
بلکہ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والوں نے بلادلیل اپنے خیالات کی پیروی کر رکھی ہے تو اس کوکون ہدایت دے سکتا ہے جس کو اللہ نے بھٹکا دیا ہواور کوئی ان کامددگار نہیں
بلکہ چلتے ہیں یہ بے انصاف اپنی خواہشوں پر بن سمجھے سو کون سمجھائے جس کو اللہ نے بھٹکایا اور کوئی نہیں ان کا مددگار
مگر یہ ظالم بے سمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں۔ اب کون اس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو۔ ایسے لوگوں کا تو کوئی مددگار نہیں ہو سکتا