quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الروم 30:43

فَأَقِمۡ وَجۡهَكَ لِلدِّينِ ٱلۡقَيِّمِ مِن قَبۡلِ أَن يَأۡتِيَ يَوۡمٞ لَّا مَرَدَّ لَهُۥ مِنَ ٱللَّهِۖ يَوۡمَئِذٖ يَصَّدَّعُونَ ﴿٤٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو اس روز سے پہلے جو خدا کی طرف سے آکر رہے گا اور رک نہیں سکے گا دین (کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے چلو اس روز (سب) لوگ منتشر ہوجائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Pas (Aey Nabi) apna rukh mazbooti ke saath jamaa do is deen-e-raast ki simth mein qabl iske ke woh din aaye jiske tal janey ki koi surat Allah ki taraf se nahin hai.Us din log phatt kar ek dusre se alag ho jayenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پس اپنے چہرے کو قائم رکھو دین قیم کی طرف اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جسے اللہ کی طرف سے کوئی لوٹانے والا نہیں ہوگا جس دن یہ لوگ علیحدہ علیحدہ ہوجائیں گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(اے نبی ﷺ اپنا رخ مضبوطی کے ساتھ جما دو ، اس دین راست کی سمت میں قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹل جانے کی کوئی صورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے۔ اس دن لوگ چھٹ کر ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے
— Fi Zilal al-Qur'an
پس آپ اپنا رخ اس سچے اور سیدھے دین کی طرف ہی رکھیں قبل اس کے کہ وه دن آجائے جس کا ٹل جانا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ہی نہیں، اس دن سب متفرق ہو جائیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس اپنا رُخ دین ِقیّم کی طرف سیدھا رکھو،قبل اس کے کہ اللہ کی طرف سے ایسا دن آجائے جس کے لیے واپسی نہیں ہےاس دن لوگ جدا جدا ہوجائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
سو تو سیدھا رکھ اپنا منہ سیدھی ر اہ پر اس سے پہلے کہ آ پہنچے وہ دن جس کو پھرنا نہیں اللہ کی طرف سے اس دن لوگ جدا جدا ہوں گے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پس (اے نبیؐ)اپنا رُخ مضبوطی کے ساتھ جما دو اِس دینِ راست کی سمت میں قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹل جانے کی کوئی صُورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے۔ اُس دن لوگ پھٹ کر ایک دُوسرے سے الگ ہو جائیں گے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں